بواسیر کا جڑ سے خاتمہ. ایسے ختم ہو جائے گی جیسے زندگی میں تھی ہی نہیں
بواسیر ایک اذیت ناک، نامراد اور تکلیف دہ بیماری ہے، یہ بڑی آنت اور مقعد کی سوزش کے نتیجے میں پیدا ہوتی ہے۔ عوام الناس میں عام طور پربواسیرکی تین اقسام بادی،خونی اور مہکوں والی سمجھی جاتی ہیں حالانکہ بواسیر کے یہ تین مختلف درجے ہوتے ہیں جو مرحلہ وار اپنی شدت دکھاتے ہیں۔ بہر حال بواسیر بادی ہو یا خونی یا پھر موہکوں والی ہو یہ خطرناک مرض ہی ہے۔ بواسیر کے اسباب بواسیر ایسے افراد میں زیادہ پائی جاتی ہے جو ذہنی دباؤ اور اعصابی تناؤکی فضا میں کام کرتے ہیں۔میٹابولزم کی سستی اور انتڑیوں کی کارکردگی کو متحرک رکھنے والے مفیدبیکٹیریاز میں کمی یا خاتمہ ہوجانے سے بھی بواسیر کی علامات سامنے آنے لگتی ہیں۔ متواتر قبض کشاء ادویات جیسے چھلکا سبغول اور جلاب آور مرکبات کا استعمال کرتے رہنے سے بھی انتڑیاں کمزور ہوجانے سے بواسیر سمیت انتڑیوں کے مسائل پیدا ہو جاتے ہیں۔ مرغن،بادی،گوشت،تیز مرچ مصالحے،چاول،بینگن،دال مسور،فاسٹ فوڈز ،کولا مشروبات،بیکری مصنوعات اور ثقیل غذاؤں کے شوقین افراد بھی بواسیر میں مبتلا دیکھے جا سکتے ہیں۔ اسی طرح ایسے افراد جن میں خلط سودا کی افزائش قدرتی طور پر زیادہ ہوتی ہو...